اسلام آباد(احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز) ایک سو ایک دن احتجاج کرنے کے باوجود کسی قسم کی شنوائی نہ ہونے پر مجبور ڈیلی ویجز اساتذہ نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر واقع چھٹہ بختاور کے باہر بھر پور مظاہرہ کیا اور دھرنا دے دیا .ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں احتجاج کرتے ہوئے 101دن ہوچکے ہیں کسی نے بھی ہماری طرف کوئی توجہ نہیں دی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں نہ ہمیں مستقل کیا جارہا ہے اور نہ تنخواہیں دی جارہی ہیں کئی سالوں سے ہمارا معاشی استحصال کیا جارہا ہے .وزیر مملکت صرف وعدے کرتے ہیں ان پر عمل درآمد نہیں کرتے۔
اسلام آباد:وفاقی ڈیلی ویجز اساتذہ کا وزیر مملکت کیڈ کے گھر کے باہر دھرنا
اسلام آباد(احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز) ایک سو ایک دن احتجاج کرنے کے باوجود کسی قسم کی شنوائی نہ ہونے پر مجبور ڈیلی ویجز اساتذہ نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر واقع چھٹہ بختاور کے باہر بھر پور مظاہرہ کیا اور دھرنا دے دیا .ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں احتجاج کرتے ہوئے 101دن ہوچکے ہیں کسی نے بھی ہماری طرف کوئی توجہ نہیں دی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں نہ ہمیں مستقل کیا جارہا ہے اور نہ تنخواہیں دی جارہی ہیں کئی سالوں سے ہمارا معاشی استحصال کیا جارہا ہے .وزیر مملکت صرف وعدے کرتے ہیں ان پر عمل درآمد نہیں کرتے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں