پٹرولنگ پولیس اٹھارہ ہزاری کے اہلکاروں کا کلین اپ آپریشن ،ناجائز تجاوزات ختم کروادئے

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کا کلین اپ آپریشن ،ناجائز تجاوزات ختم کروادی، دکانداروں سے تعاون کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ چیک پوسٹ ڈال موڑ کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ انچارج ایس آئی محمد الطاف اور شفٹ انچارج وقاص الرحمن کھوکھر کی سربراہی میں کلین اپ آپریشن کرتے ہوئے چوک اٹھارہ ہزاری اور جھنگ روڈ پر سڑک کنارے موجودناجائز تجاوزات ختم کروادی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیک پوسٹ کے شفٹ انچارج وقاص الرحمن کھوکھر کا کہنا تھا عوامی تعاون سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تاکہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹیں ختم کی جاسکیں انکامزید کہنا تھا کہ دکانداروں کو چاہئیے کہ مسافروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات سے گریز کریں
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں