جھنگ:مبینہ پولیس تشدد سے زخمی ہونے والےنوجوان لواحقین کا سخت احتجاج اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

جھنگ (نمائندہ جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق محمد ندیم نامی شخص نے اپنے والد ظفر اقبال والدہ کوثر بی بی اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ جھنگ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس کے بھائی محمد رمضان کو تھانہ موچیوالہ پولیس نےجعلی مقابلے میں شدید زخمی کر کے اسے ہسپتال داخل کروایا ملاقات بھی نہ کرنے دی جا رہی ہے رمضان کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں وہ زمیندارہ کر کے اپنے گھر کا گزارا کرتا ہے ۔
30مارچ کو پولیس مال بلا وجہ مویشی کھول کر لے گئی جبکہ آٹھ اپریل کی درمیانی شب پولیس نے محمد رمضان جوکہ اپنے دوست کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا کو گرفتار کر کے حوالات میں بند رکھا اور گذشتہ روز جعلی پولیس مقابلہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کر دیااور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاہسپتال میں وہ پولیس کی نگرانی میں ہے اور ہمیں ملاقات بھی نہ کرنے دی جا رہی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پولیس مقابلہ کی جوڈیشل انکوائری کروا کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے محمد رمضان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ اس کا بہترین علاج معالجہ کروایا جاسکے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں