اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا زیرتعمیر گورنمنٹ گرلز کالج کا اچانک دورہ،تعمیراتی کام چیک ،کنسٹرکشن کمپنی کو کام مزید تیز اور میعاری کرنے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمدڈوگر نے ملکانہ موڑ کے قریب نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز کالج میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے زیرتعمیر کمروں کا جائزہ لیا اور متعلقہ کنسٹرکشن کمپنی کو جاری تعمیراتی کام کی رفتارمزیدتیز کرنے کی ہدایت کی انکا کہنا تھا کہ کسی قسم کے ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں بچیوں کواعلیٰ تعلیم کی میعاری سہولیات فراہم کرنے کی خاطر حکومت پنجاب کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز سے یہ گرلز کا لج تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ تحصیل کے ایک سو اٹھارہ مواضعات کی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے جھنگ یا کسی دوسرے شہر کا رخ نہ کرنا پڑے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا زیر تعمیر گرلز کالج کا اچانک دورہ،کام میں تیزی کرنے کی ہدایات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں