میں پاکستان کا سپاہی ہوں ، میرا ملک ہی میرے لیے سب کچھ ہے:شاہد آفریدی

اسلام آباد ( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا سپاہی ہوں اور میرا ملک ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔
نجی ٹی وی’’ اے آر وائے نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے الفاظ پر قائم ہوں ،کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اس لیے آواز اٹھائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا اپنے لوگوں کوپاکستان کے خلاف بھڑکاتا ہے۔مجھے آئی پی ایل کیلئے بلایا بھی گیا تو نہیں جاوں گا کیونکہ میں پی ایسی ایل کھیلتا ہوں جو بہت بڑی لیگ ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں