پاکستان کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کا اعلان قابل تحسین ہے :آسیہ اندرابی

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں سرگرم دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے پاکستان کی طرف سے 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے اعلان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ کشمیر قضیہ کو پاکستان ایک قومی مسئلہ قرار دے تاکہ عوامی جذبات کے مطابق یہ مسئلہ حل ہوسکے۔
سرینگر میڈیاکے مطابق اپنے ایک بیان میں آسیہ اندرابی کا کہناتھا کہ پاکستان کشمیر کو ایسے حالات میں نظر انداز نہیں کر سکتا جبکہ بھارت یہاں قتل عام کا مرتکب ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئے اور صرف قتل عام کے وقت ردعمل نہیں دکھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب کشمیر کو ایک قومی مسئلہ قرار دے تو پاکستان کو کشمیر معاملات میں راست رسائی حاصل ہوگی۔ بھارت نے اپنے جھوٹ کی بنیاد پر کشمیر کے حوالے سے مضبوط موقف بنا لیا ہے حالانکہ کشمیری 70 برس سے اس ہندوستان کے خلاف نبرد آزما ہے اور کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں