اٹھارہ ہزاری:سی ای او ہیلتھ نے ہر ہسپتال اور ہیلتھ سنٹرز میں پودے لگانے کی ہدایات جاری کر دیں

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)سی ای او ہیلتھ کی ہر ہسپتال اور ہیلتھ سنٹرز میں 350پودے لگانے کی ہدایت۔شجرکاری مہم میں پودے لگاکر تصاویر بطور ثبوت بھیجیں کسی قسم کی غفلت و سستی کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے،ڈاکٹر مہاراختر کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مہاراخترخاں بگٹی بلوچ نے محکمہ صحت کے ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرزکے انچارجزکو جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں اپنے اپنے سنٹرز میں 350 مختلف قسم کے درخت فوری لگانے کے احکامات جاری کردئیے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر نے واضح ہدایت کی کہ درخت لگانے میں کسی قسم کی غفلت و سستی کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے،پودے لگاکر تصاویر بطور ثبوت بھیجی جائیں۔انکا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ،شجرکاری مہم میں ہرفرد کو اپناکردار ادا کرنا چاہیئے درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں کسی دوسرے مسلمان بھائی کے مفاد کی خاطر درخت لگاکر خداوند کریم کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں