لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم مقتول صحافی ذیشان بٹ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا.وزیراعلی نے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے واقعہ کے بارے میں انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری طورپر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے.میں اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لوں گا ۔
Home
تازہ ترین
قومی
لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں