جھنگ (نمائندہ جھنگ تیز) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ قومی فریضے کی انجام دہی میں کوئی کمی نہ رہے ۔ یہ ہدایت انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی آفس میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران جاری کی۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ ادارے بہتر رابطوں کا نظام تشکیل دیں جبکہ ہدف کے سو فیصد حصول کے لیے ضلع کے ہر کونے تک رسائی حاصل کی جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف اقبال کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، زراعت، سوشل ویلفیئر، لائیو سٹاک و دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:انسداد پولیو مہم کے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں،انسداد پولیو مہم کے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں