فیصل آباد(جھنگ تیز ڈاٹ کام) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے فارمرز سے کہا ہے کہ وہ مویشیوں کو گرمی سے بچانے کے لئے انہیں تازہ پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ ملاکر دیا جائے جبکہ محکمہ کا تیارکردہ نمک اورمنرل مکسچر بھی دیں جو ان کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں سہولت سنٹرز پر نمک اور منرل مکسچر موجود ہے ۔ انہوں نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ جانوروں کو باندھنے کیلئے چھاؤں میں انتظام کیا جائے اور شام کے وقت انہیں انمول ونڈا بھی دیا جائے ۔
Home
تازہ ترین
فیصل آباد
قومی
مویشیوں کو گرمی سے بچانے کے لئے تازہ پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں