فیصل آباد(نمائندہ جھنگ تیز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بی ایس پروگرام، ایم اے اورایم ایس سی پروگرام میں پولیس شہدا، ریٹائرڈ و حاضر سروس پولیس ملازمین اور مسلح افواج کے افسران واہلکاروں کے بچوں کیلئے ایک ایک نشست مختص کردی گئی، امیدواران سے درخواستیں طلب کرکے داخلہ پالیسی لاگو کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے پچاسویں تنظیمی اجلاس میں ایڈمیشن اینڈ اکیڈمک کونسل نے سفارشات مرتب کرکے اس امر کی منظوری دلوائی ہے کہ پولیس و فوج ملازمین کے بچوں کیلئے مارننگ کے تمام بی ایس پروگرام ،ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز میں ایک ایک نشست مختص کرکے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو 30جون تک متعلقہ دفاتر کی و یلفیئر برانچ کے ذریعے جمع کی جائیں گی ۔ ان درخواستوں کو آئی جی آفس اور جی ایچ کیوارسال کیا جائے گا جہاں قرعہ اندازی میں یا آئی جی پولیس اور متعلقہ فوجی سربراہان کی طرف سے منتخب کردہ امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔ جی سی یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم کے تحت دی گئی سیٹوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔
Home
تازہ ترین
فیصل آباد
قومی
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں فوج اور پولیس کا ایڈمیشن کوٹہ مختص کر دیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں