پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دائردرخواست پر حکومت کو نوٹس

لاہور(جھنگ تیز ڈاٹ کام)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ درخواست میں سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے شعیب خالد اور میاں ندیم احمد ایڈووکیٹس کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ،درخواست گزار وکلاءنے نشاندہی کی کہ تحصیل سمڑیال تحصیل پسرور تحصیل ڈسکہ اور دیگر اضلاع کے سیکڑوں سکول پانی اور بجلی سے محروم ہیں ،درخواست گزار وکلاءنے قانونی نکتہ اٹھایا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی آئین کے آرٹیکل 25 (اے )کی خلاف ورزی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو سرکاری سکولوں میںبجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں