لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل روک دیاہے۔عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے تشکیل دی گئی سرچ کمیٹی غیر قانونی ہے،وکیل نے بتایا کہ سرچ کمیٹی میں زرعی ایکسپرٹ شامل نہیں کیا گیا،پنجاب کی تمام سرچ کمیٹیوں نے انٹرویو کے 35نمبر رکھے ہیں مگر زرعی یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی نے انٹرویو کے 50نمبر رکھے ہیں جو کہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے،جس پر عدالت نے تاحکم ثانی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل روک دیا ہے،عدالت نے انٹرویو کرنے والی سرچ کمیٹی کو بھی معطل کر دیاہے،عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اپریل کو جواب طلب کر لیاہے۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں