جھنگ کی متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جھنگ(جھنگ تیز نیوز)جھنگ ٹوبہ روڈ سمیت شہر کی مختلف اہم سٹرکیں سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مصروف ترین جھنگ ٹوبہ روڈ اور راؤ کالونی کے قریب کی سٹرک گندے پانی کی وجہ سے تباہ حال ہوچکی ہیں ۔کئی سالوں سے سیوریج نظام نہ ہونے سے اردگرد کی آبادیوں کا گندہ پانی سٹرک پر جمع ہونے سے کھنڈربن چکی ہے۔ ٹرانسپورٹ اور مکینوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سٹرک کو مرمت اور سیوریج نظام کو فی الفور درست کیا جائے تاکہ مکینوں کو درپیش مشکلات کم ہوسکیں ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں