جھنگ(جھنگ تیز نیوز)جھنگ کی کچہریوں میں اشٹام پیپرز نایاب ہوگئے جبکہ کچھ اشٹام فروشوں نے موقع سے فائد ہ اٹھا کر اشٹام بلیک میں فروخت کرنا شروع کردئیے ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پچاس ، سو اور دوسو والا اشٹام پیپر دوگنا قیمتوں پر فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے ۔درجنوں وثیقہ نویسوں کا کہناہے کہ محکمہ خزانہ اور دیگر متعلقہ ارباب اختیار چند اشٹام فروشوں کو بڑے پیمانے پر اشٹام پیپر جاری کردیتے ہیں جس کے باعث درجنوں وثیقہ نویس کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ سائلین بلیک میلروں کے ہاتھو ں لٹنے پرمجبور ہیں ۔ سائلین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اشٹام پیپرز کی دستیابی یقینی بناکر بلیک میلروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں