شورکوٹ(جھنگ تیز نیوز)دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر شہری سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ۔قصبہ پیر عبدالرحمن کے رہائشی محمد حسین نے درخواست میں بتایا کہ رات آٹھ بجے وہ اپنے کام سے فارغ ہوکر واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں دونامعلوم مسلح افراد نے اسے روک کرایک لاکھ پندرہ ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں