فیصل آباد.7 سالہ مبشرہ کی موت ہارٹ اٹیک سے ھوہی۔زیادتی نہیں کی گیی فرانزک رپورٹ

فیصل آباد(خالد پرویز)7 سالہ مبشرہ کی موت ہارٹ اٹیک سے ھوہی۔زیادتی نہیں کی گیی    فرانزک رپورٹ بچی خونخوار کتے دیکھ کر ڈر گیی۔انہی نے جسم نوچا پولیس ذراہع۔آہی جی اور دیگر آفسر آج سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرینگے۔فرانزک رپورٹ نے جڑانوالہ کی 7 سالہ بچی کی موت کا معمہ حل کر دیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نتیجہ میں پیدا ھونے والے شکوک و شبہات تقریبا ختم ھو گیے۔ذراہع کے مطابق۔فرانزک رپورٹ میں مبشرہ زیادتی اور قتل کیے جانے کی تصدیق نہیں ھو سکی۔اس کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قرار دی گہی۔ پو لیس ذراہع کا کہنا ھے کہ مبشرہ خونخوار کتوں کو دیکھ کر اس قدر ڈر گہی تو اسے ہارٹ اٹیک ھو گیا۔انہی کتوں نے بعد میں اس کے جسم کو نوچا۔مبشرہ کے اغواء زیادتی اور قتل کی ایف آہی آر نمبر 240 تھانہ سٹی جڑانوالہ میں یکم اپریل کی رات  درج ھوہی تھی۔اور سول ہسپتال جڑانوالہ کی ڈاکٹر عاہشہ عزیز نے ابتداہی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی تھی۔جبکہ قتل اور زیادتی جیسے اہم معاملات کو فرانزک ساہنس لیبارٹری لاھور کی رپورٹ سے مشروط کیا تھا۔مبشرہ کے معاملہ کا چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیا تھا۔اس نوٹس پر آج 7 اپریل کو آہی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز آر پی او بلال صدیق کمیانہ سی پی او اطہر اسماہل اورایس پی جڑانوالہ شہباز الہی رپورٹ پیش کرینگے۔دوسری جانب ایف اہی آر میں قتل اغواء اور زیادتی کی دفعات شامل ھونے کی وجہ سے جڑانوالہ کے مکین مسلسل پانچ روز سے احتجاج کر رھے ہیں کہ مبشرہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جاے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں