شورکوٹ(نمائندہ جھنگ تیز)چک نمبر 478 شورکوٹ کی سات مرلہ جناح کالونی سیاسی نمائندوں کے رحم وکرم سےمحروم ۔تفصیلات کے مطابق اس حلقہ کے ایم این اے نذیر سلطان اور ایم پی اے خالد محمود سرگانہ نے الیکشن 2013سے قبل ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کے جو نوید سنائی تھی وہ محض اعلانات تک ہی محدود رہی،پانچ سال گذرنے کے باوجود ایک پائی کا ترقیاتی کام نہ کروا سکے۔ اب دوبارہ الیکشن کی آمد ہے اور ایم پی اے اور ایم این اے نے ترقیاتی کاموں کے بورڈ تو آویزاں کر دئیے مگر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی میگا پروجیکٹ نہ لا سکے۔گلیوں اور نالیوں کی عدم پختگی کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ہو کر تالابوں کی شکل اختیار کر چکا ہے۔جس کے باعث مچھر کی بہتات ہو گئی ہےعلاقہ بھر مختلف خطر ناک و وبائی امراض پھیلنے لگی ہیں۔اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ و منتخب عوامی نمائندوں اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Home
تازہ ترین
شورکوٹ
ضلع جھنگ کی خبریں
جناح کالونی،چک 478 منتخب عوامی نمائندوں کے رحم و کرم سے محروم، علاقہ مکین مشکلات کا شکار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں