ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور رواں ماہ 29اپریل کو شادی کے بندھن میں بند جائیں گی جبکہ بیاہ کی رنگا رنگ تقریب ممبئی میں سجے گی۔ سونم کپور کی شادی پہلے گیارہ مئی کو ہونا قرار پائی تھی لیکن اب 29 اپریل کو ہوگی۔ شادی کی تقریبات دو دن تک جاری رہیں گی۔دولہا آنند آہوجا اور سونم کپور نے پہلے تو خوبصورت اور حسین وادیوں کے دیس سوئٹزرلینڈ میں شادی کے پھیرے لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن اب دونوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور اپنے ملک بالی ووڈ نگری ممبئی ہی میں شادی کی تقریب کا فیصلہ کیاہے ۔ تقریب میں صرف جوڑے کے انتہائی قریبی دوست اور اہل خانہ شرکت کریں گے ۔سونم کپور بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں