اعتراضات منظور۔این اے114 جھنگ کا سب سے بڑا حلقہ بن گیا

اسلام آباد ۔ (جھنگ تیز ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے ضلع جھنگ سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے ۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے بعض حلقوں میں معمولی رد و بدل کیا گیا ہے ۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 114، 115 اور 116 پر کچھ اعتراضات منظور کرلئے گئے ہیں۔ 

جھنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 128 سے پٹوار سرکل ڈویا محمد کو نکال کر پی پی 125 میں شامل کیا گیا ہے ۔

 پٹوار سرکل کوٹ خیرا کو پی پی 125 سے نکال کر پی پی 128 میں شامل کیا گیا ہے۔ پٹوار سرکل چیلا ، پٹوار سرکل نجابت کو پی پی 124 سے نکال کر پی پی 125 میں شامل کیا گیا ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں