حفاظتی بندوں کی دیکھ بھال اور مضبوطی کو یقینی بنایا جائے۔مدثر ریاض ملک

جھنگ( جھنگ تیز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ اداروں کو حفاظتی بندوں کی دیکھ بھال اور مضبوطی کو یقینی بنانے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وہ گزشتہ روز تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقوں کے حفاظتی بندوں کا معائنہ کر رہے تھے جبکہ محکمہ مال، انہار، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ محکمہ انہار کے افسران کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو دریائے چناب کے اطراف حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور دیکھ بھال کے حوالہ سے نقشہ جات کے ذریعے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے اسسٹنٹ کمشنرشبیر احمد ڈوگر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ انہار کے عملہ سے موثر رابطہ کاری کے تحت دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ بارے معلومات حاصل کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ رکھیں ۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ حفاظتی بندوں کے اوپر اور انکے رابطہ راستوں اور سڑکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیںاور حفاظتی بندوں پر کام کا معیار بہتر بنایا جائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائی جائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں