ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ’پیڈ مین‘ میں ایکشن ہیرو اکشے کمار کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی رادھیکا آپٹے نے ساتھی اداکار کو تھپڑ رسید کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رادھیکا آپٹے نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ تامل فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود تھیں جہاں تامل انڈسٹری کے معروف اداکار نے اپنے پاؤں سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر میں خود پر قابو نہیں رکھ سکی اور ساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں