جھنگ:سیکرڈ ہارٹ سکول نے شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا

جھنگ (نمائندہ جھنگ تیز) سیکرڈ ہارٹ سکول نے شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک سے پرنسپل سیکرڈ ہارٹ سکول سسٹر سیسیلیا، وائس پرنسپل سسٹر روبینہ، آئی ٹی انچارج قیصر شاہ اور فزیکل انسٹرکٹر ارشد پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انچارج سکیورٹی انسپکٹر حبیب اللہ قریشی اور فوکل پرسن برائے ایجوکیشن دفتر ضلعی پولیس فیصل حیات بھی موجود تھے ۔ سسٹر سیسیلیا نے کہا کہ ضلعی پولیس اس وقت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسی لیے سکول کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی پولیس کے شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ مستحق پولیس ملازمین کے بچوں کو بھی فیس میں رعایت دی جائے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں