یورپ(نمائندہ اکرام الدین) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل کلیم اللہ نے کہا کہ طلباء کو بہتر ماحول دینے کیلئے سکول میں 247درخت لگائیے گئے ہیں جنھیں پانی کی فراہمی ایک سنگین مسئلہ تھا جو حل کردیا گیا مزکورہ سکول پورے ڈسٹرکٹ میں ایک نمایاں سکول ثابت ہوا ہے جماعت نہم کے طالب علم کا پورا ڈسٹرکٹ ٹاپ کرنا اعزاز ہے پرنسپل فنڈمیں موجود24لاکھ روپے سکول کے ناکارہ ٹیوب ویل کی بحالی 11سیکیورٹی کیمرے کمپیوٹر لیب لائبریری کو فرنیچر زاور کتابوں کی فراہمی استادوں اور طلباء کیلئے واش رومز سکول ہال میں بجلی اور پنکھوں پر خرچ کردئیے گئے ہیں اپنے ڈھائی سال میں رہتے ہوئے سکول کیلئے بہت کام کیا ہے الگ بات ہے کہ سکول کی چاردیواری بہت وسیع ہے جس میں لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کچھ معلوم نہیں ہورہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام طلباء میں یونیفارمز کی تقسیم کے موقع پر خطاب کے دوران کیا تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ٹرانسپورٹر ملک سلیم کاکڑتھے کے کے ایف کے چئیرمین و تمغہ امتیازنعمت اللہ ظہیر نے بھی خطاب کیا ممتاز ٹرانسپورٹر ملک سلیم کاکڑ نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ لاکھوں نفوس پر مشتمل ضلع پشین میں ماڈل ہائی سکول وہ واحد سکول ہے جہاں پڑھے لکھے طلباء آج اعلیٰ اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہے ماڈل ہائی سکول ایک ایسا درس گاہ ہے جہاں کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتی بلکہ انہیں محنت کے بل بوتے پر اپنے منزل تک رسائی میں اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا قدر کرنا ہمارا فرض ہے والدین کا چائیے کہ وہ اپنے بچوں کو اساتذہ کے احترام کرنیکا درس دیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں