جھنگ/منڈی شاہ جیونہ:اندھیر نگری چوپٹ راج عطائی نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی محکمہ صحت جھنگ ان کی پشت پناہی کرنے لگا

اندھیر نگری چوپٹ راج عطائی نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی محکمہ صحت جھنگ کے افسران بالا عطائیوں کے خاتمے کے بجائے ان کی پشت پناہی کرنے لگے دن بدن عطائیوں کا اضافہ وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
منڈی شاہ جیونہ(جاوید اقبال،نمائندہ جھنگ تیز):عطائی نے ایک اور ننھے فرشتے کی جان لے لی منڈی شاہ جیونہ کے مشہور عطائی حماد میڈیکل سٹور کے مالک مظہر گاذر نے نو ماہ کے بچے کو انجیکشن لگایا انجیکشن لگتے ہی بچے کی حالت بگڑ گئی جس پر عطائی نے بچے اور اس کی ماں کو اپنے موٹر سائیکل پر بٹھا کر شاہ جیونہ ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ شاہ جیونہ ٹیکسٹائل مل کے قریب بچے کی موت واقع ہو گئی علاقہ کی عوامی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی جھنگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں