کراچی میں رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا؛اجلاس کی صدارت صدر کراچی شاکر احمد نے کی۔


کراچی(ضیاء الرحمن یوسفزئی سے) رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان سٹی کراچی کابینہ کا اجلاس  بروز اتوار 18 مارچ 2018 کو بعد نماز عصر جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن میں منعقد ہوا جس کی صدارت  صدر کراچی شاکر احمد صاحب نے کی، ابتداءً صدر صاحب نے سب سے تعارف کروایا، بعد ازاں مختصراً اسلامی صحافت اور ہم سب کی زمہ داری کے حوالے سے گفتگو کیا اور  اراکین نے گلڈ کو کراچی کی سطح پر فعال بنانے کے حوالے سے مفید مشورے بھی دئیے اور فیصلہ کیا گیا کہ وقتاً فوقتاً اجلاسات کرائے جائے کے ایک دوسرے سے رابطہ و تعلق پیدا ہو اورساتھ میں ساتھیوں پر زمہ داریاں ڈال کر گلڈ کو فعال بنایا جائے اور سوشل ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ملک کی اسلامی تشخص اور شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے نوجوانوں کو رائٹرز گلڈ آف اسلام میں شمولیت کی دعوت دی جائے،اور  ورکشاپوں کا انعقاد کیا جائے کہ نوجوان بالخصوص سکول و مدارس کے طلبہ میں تحریر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ترغیب دے دی جائے اورملا و مسٹر کی تفریق کو ختم کر کے لوگوں میں قلم کے ذریعے شعور دیا جائے اور ان کو اس پر مجبور کردیا جائے کہ ہم میں کوئی تفریق نہیں ہے ہم سب مسلمان اور بعد میں پاکستانی ہے اور فرق صرف اس حد تک ہے کہ مدارس میں دینی اور سکولوں میں عصری علوم پڑھائی جاتی ہے جبکہ دونوں کی ضرورت ہے پروگرام کے اختتام پر قریبی ہوٹل میں چائے اور بیسکٹ کا اہتمام بھی کیا گیا اجلاس کے دوران  ممبران کو پریس کارڈ اور حسن کارکردگی کی اسناد بھی تقسیم کی گئیں،اجلاس میں جنرل سیکرٹری بلال حسن زئی،مولانا ضیاء الرحمن یوسفزئی ،سیف اللہ شاہوانی، اور ثناءاللہ مزاری نے شرکت کی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں