اہم میچ میں کراچی کنگز کوشکست

شارجہ(جھنگ تیز ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی44رنز سے شکست دے دی ،182کے ہدف میں کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر137رنز ہی بناپائی۔
پشاورزلمی کی جانب سے 182رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور ڈینلی میدان میں آئے اور 15کے مجموعے پر ڈینلی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ،انگرام بھی 27کے مجموعے پر وہاب ریاض کا شکار بنے وہ بھی کوئی رنز بنانے میں ناکام رہے ۔ان کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب مورگن 5رنز بنانے کے بعد ڈاوسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،روی پوبارہ بھی7رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد شاہد آفریدی آئے اور 8گیندوں پر26رنز بنانے کے بعد پویلین لو ٹ گئے جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کی جیت کی آخری امید بھی دم توڑ گئی،118کے مجموعے پر بابر اعظم بھی66رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ڈاﺅسن نے 3،وہاب ریاض اور عمید آصف نے,2 2جبکہ حسن علی کے حصے ایک وکٹ آئی ۔
اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں جہاں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،ان کی جانب سے محمد حفیظ اورکامران اکمل میدان میں آئے جہاں پروفیسر اہم میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،ڈیون سمتھ کی وکٹ شاہد آفریدی نے حاصل کی وہ 15رنز بنانے میں کامیا ب رہے جبکہ ویسلز 11رنز بنانے کے بعدبوپارہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔118کے مجموعے پرکامران اکمل بھی 75رنز کی شاندار اننگ کھیل کرپویلین لوٹ گئے ،سعد نسیم نے 18گیندوں پر تیزترین 35رنز بنائے جبکہ کپتان پشاور زلمی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 15گیندوں پر36رنز بنائے  اور ٹیم کے مجموعےکو 181تک پہنچانے میں اہم کرداراداکیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے عثمان خان نے 3جبکہ محمد عامر ،شاہد آفریدی اور روی بوپارہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی کے آٹھ پوائنٹس ہوگئے اور پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لئے اسے لاہورقلندرز کاچیلنچ درپیش ہوگا،جبکہ کراچی کنگز کو آخری میچ میں اسلام آباد کو شکست دینا ہوگی ،اگر کراچی کنگز اپنا آخری میچ جیتنے میں ناکام رہی تو ملتان سلطانز کے ساتھ اس کا موازنہ ہوگا جس کی بہتررن ریٹ ہوگا وہ ٹیم پلے آف کے لئے کوالیفائی کرجائے گی ،اگر یو ں کہا جائے کہ کراچی کنگز کی شکست سے نہ صرف اسے خود خطرے میں ڈالا ہے بلکہ ملتان سلطانز کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
واضح رہے ملتان سلطانز اپنے لیگ میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کے 9پوائنٹس ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں