خدمت ہے اپنا ایمان،پنجاب کے ترقیاتی مناظر پر فلمایا گیا حکومت پنجاب کا گانا سامنے آگیا


لاہور (جھنگ تیز ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دس سال سے سیاسی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے مگر مخالفین کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ ہی مشکلات کے سامنے ہار مانی ،یہی وجہ ہے شہبازشریف کی مقبولیت میں دن بہ دن ملک بھر میں عوامی حلقے میں بھرپوراضافہ ہوا ہے ۔اِن مشکلات اب بھی درپیش ہیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اور ساتھ ساتھ اپنی توجہ پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے بھی ہٹنے نہیں دے رہے، دن ہو یا رات اپنی تمام تر توانیاں عوام کے فلاحی کاموں پر وقف کئے ہوئے ہیں،حال ہی میں گوجرانوالا میں کامیاب جلسے کے بعد ریلیز ہونے والے گیت ’’بدلا سا ہے سماں،لکھ رہے ہیں نئی داستاں‘‘ میں بھی شہبازشریف نے ایک منفرد انداز و الفاظ میں یہی پیغام دیا ہے کہ ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کئے جاسکتے اور بے بنیاد الزامات سے ہمیں اپنی عوام کے بنیادی حقوق سے بالکل بھی غافل نہیں کیا جاسکتا ۔ویڈیو دیکھئے۔



 موجودہ حکومت نے اہم شعبوں میں تیز رفتار اور دور رس ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے نمایاں کام کیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اکانومی، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں ریفارمز لانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر کام کیاہے اور صوبہ بھر میں یکساں ترقی کے ماڈل کو اپنانے کی کوشش کی ہے۔شہباز شریف کا وژن اب پنجاب سے بڑھ کر پورے پاکستان تک پھیل چکا ہے۔مسلم لیگ ن دعوے نہیں، عوام کی عملی طور پر خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔اور انشاللہ اب یہ سوچ پورے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ دکھائے گی۔
شہباز شریف کی زیر قیادت انجام پائے ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے یہ ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو شوکیس کیا گیا اور علاقے میں فلاح و بہبود کے کاموں کو ایک گانے کی صورت میں فلمایا گیا اور دکھایا گیا ہے کہ یہ سفر اب پورے پاکستان میں بھیلے گا اور شہباز شریف کی زیر قیادت صرف پنجاب نہیں اب پورا پاکستان ترقی کے سنگ میل عبور کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ا ن کی مثال نہیں ملتی،وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے  اور کہا ہے کہ ہم سابقہ 70سالہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں پورے صوبے میں شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،پنجاب میں گزشتہ 10برس کے دوران جو شاندار کام کئے ہیں پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔جتنی ترقی پنجاب میں ہوئی ہے وہ بے مثال ہے امید ہے کہ آئندہ عوام نے شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم منتخب کر کے اگر حکومت کا موقع دیا تو میاں نواز شریف کی سرپرستی اور میاں شہباز شریف کی صدارت میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواء میں بھی ایسی ہی ترقی نظر آئے گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ یقیناًیہ اقدامات علاقے میں خوشحالی کا باعث بنے ہیں ہے مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کو انتہائی اہمیت دی ہے اور اب اسی مشن کو لیکر شہباز شریف اپنا سفر آگے بڑھا رہے ہیں۔بطور پارٹی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی اولین ترجیح ملک کی ترقیاتی کاموں کی جانب توجہ ہے اور ان تمام مسائل کا سد باب ہے جن کے باعث ملکی معیشت کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔





Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں