’میں آپ کو اس کے نتائج پہلے سے ہی بتا رہا ہوں کہ ۔۔۔‘عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر نوازشریف کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

ملتان(جھنگ تیز ڈاٹ کام ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ کہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا جس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔
ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم 21ویں صدی کی سیاست کرنے جارہے ہیں، پوری محنت کریں گے اور قوم تیار ہے، 2018 کا الیکشن تحریک انصاف کا ہوگا اس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اسپتالوں، صاف پانی اور اچھی یونیورسٹی کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف نے پیسے بنانے کے لیے میٹروبس بنائی ہے، یہ اسی طرح ہے جیسے کسی مریض کو دوا کی ضرورت ہو اور آپ اسے موٹرسائیکل تھمادیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں، ان کے بھائی کو تو کیوں نکالا کردیا اب ان کی باری ہے، یہ لمبی اندھیرے رات 2018 کے الیکشن میں ختم ہوگی، 2018کے بعد تحریک انصاف عوام پر، تعلیم ، صحت اور پانی پر پیسا خرچ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے پراجیکٹس کے ذریعے پیسہ، کمیشن باہر لے جانا، اب دونوں بھائیوں کی پارٹنر شپ ختم ہوچکی، یہ بھی جائیں گے، ان کا بھائی زرداری بھی جائے گا اور دونوں اکٹھے جائیں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں