معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ ، ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی کیونکہ۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی بے باک تصور کیا جاتا ہے لیکن ان کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر  ان کی برقع میں ملبوس تصویر سامنے آگئی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر ان کی فلم’’راضی‘‘میں ان کی پہلی جھلک کی تصویر منظر عام پر آئی ہے، جس میں عالیہ بھٹ برقعے میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر اور فلم ’’راضی‘‘ کی ہدایت کارہ میگھنا گلزار نے عالیہ بھٹ کی برقعے میں ملبوس تصویر شیئر کراتے ہوئے انہیں 25 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔


ہدایت کارہ میگھنا گلزار نے عالیہ بھٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ایک عام بھارتی لڑکی کے غیر معمولی مسائل جبکہ عالیہ بھٹ نے بھی یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلمیں مجھے زندہ ہونے کا احساس دلاتی ہیں۔
 یادرہے کہ فلم ’’راضی‘‘ کی کہانی ایک کشمیری لڑکی سہمت کے گرد گھومتی ہے جو شادی تو ایک پاکستانی شخص سے کرتی ہے لیکن بھارتی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کا کام کرتی ہے۔ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم ’’راضی‘‘ میں ان کا کردار منفرد اور نیا ہے لوگ انہیں فلم میں بالکل مختلف انداز میں دیکھیں گے۔
 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں