ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ میں ریپ گانوں کو نئی جہت بخشنے والے یویو ہنی سنگھ آج (جمعرات کو ) اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ گزشتہ کچھ سالوں سے ہنی سنگھ بالی ووڈ کی لائم لائٹ سے غائب ہیں اور ان دنوں باکسنگ سیکھ رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ سونو کی ٹیٹو کی سویٹی‘ میں بھی 2 گانے گائے ہیں۔
بھارتی پنجاب کے ضلع ہشیار پور میں پیدا ہونے والے ہردیش سنگھ اپنے سٹیج نام یو یو ہنی سنگھ سے پہچانے جاتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی موسیقی کو نئی جہت بخشی اور کئی سال تک مسلسل بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گلوکار رہے ہیں۔ وہ گزشتہ 3 سال سے لائم لائٹ سے دور گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے سونو کی ٹیٹو کی سویٹی فلم میں گانے گاکر کم بیک کیا ہے۔
ہنی سنگھ آج (جمعرات کو) اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی آج ہی کے دن اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔








0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں