کراچی (جھنگ تیز ڈاٹ کام) پاکستان میں اکثر ٹی وی چینلز پر علی الصبح دکھائے جانے والے مارننگ شوز اپنی حرکتوں کے باعث ہمیشہ سے ہی تنقید کی زد میں رہے ہیں لیکن اب کی بار ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے مارننگ شو ’ جاگو پاکستان جاگو‘ نے تمام حدیں پار کردیں اور ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
اداکارہ صنم جنگ کی میزبانی میں ہم ٹی وی سے نشر ہونے والا مارننگ شو ’ جاگو پاکستان جاگو‘ اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔
اداکارہ صنم جنگ کی میزبانی میں ہم ٹی وی سے نشر ہونے والا مارننگ شو ’ جاگو پاکستان جاگو‘ اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔


اس تنقید کی وجہ مارننگ شو میں ’ ڈارک کمپلیکشن‘ ختم کرنے کیلئے خوبرو ماڈلز کے چہرے کالے کرکے ان سے ریمپ پر واک کرانا ہے۔



مارننگ شو کے دوران میک اپ آرٹسٹس کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں انہوں نے صنم جنگ کی فرمائش پر خوبرو لڑکیوں کو ’ حبشی کی طرح کالا‘ کیا جس کے بعد انہوں نے عروسی ملبوسات پہن کر جلوے بکھیرے۔






سوشل میڈیا پر مارننگ شو کے اس اقدام پر زبردست تنقید کی جارہی ہے اور بعض لوگ اسے نسل پرستی کا مظاہرہ قرار دے رہے ہیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خوبصورت لڑکیوں کو بدصورت بنانے کی کوئی تک نہیں تھی اگر ڈارک کمپلیکشن کو اجاگر کرنا ہی مقصد تھا تو اسی طرح کے اوریجنل چہرے سامنے لائے جاتے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر تمام تر تنقید اور مختلف آن لائن ذرائع پر خبریں لگنے کے بعد بلاشبہ مذکورہ مارننگ شو کی ریٹنگ میں بھرپور اضافہ ہوگا کیونکہ اس سے پہلے رمضان المبارک کے دوران قائد اعظم ؒ کے حوالے سے قابل اعتراض ریمارکس دینے والے ساحر لودھی کے خلاف نہ تو پیمرا نے کوئی کارروائی کی اور نہ ہی لوگوں نے اپنے طور پر کوئی ایکشن لیا بلکہ اس پروگرام کی ریٹنگ سب سے زیادہ بڑھ گئی تھی اسی طرح مذکورہ پروگرام بھی حالیہ تنقید کے بعد یقیناً اچھی ریٹنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
ویڈیو دیکھیں







0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں