اٹھارہ ہزاری (نمائندہ جھنگ تیز) تروڑ، پہاڑ پور لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ہزاروں افراد مشکلات سے دوچار ہو گئے ، متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں نے آنکھیں موند لیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقوں موضع تروڑ اور موضع پہاڑ پور کو ملانے والی سڑک 2014 ء میں آنے والے سیلاب کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی، چار سال گزرنے کے باوجود مذکورہ سڑک کی تعمیر نو پر کسی نے توجہ نہیں دی حالانکہ اس عرصے میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے کی گرانٹ آئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا رورل روڈز پروگرام بھی شروع ہوا۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث نہ صرف منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے بلکہ حادثات بھی معمول بن چکے ہیں، عوامی مشکلات سے آگاہی کے باوجود متعلقہ افسران اور علاقے کی بااثر سیاسی شخصیات خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر سڑک کی تعمیر نو کے لیے اقدامات کریں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری: پہاڑ پور لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوامی نمائندوں نے آنکھیں موند لیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں