شورکوٹ:این اے 116، سیاسی رہنماؤں کی غیر اعلانیہ انتخابی مہم شروع ہو گئی

شور کوٹ  (جھنگ تیز) نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ ہی سیاست دانوں نے جوڑ توڑ شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے کی جانے والی حلقہ بندیوں کے بعد شور کوٹ سٹی اور شور کوٹ چھاؤنی کو تحصیل احمد پور سیال میں شامل کر کے اسے این اے 116کا نمبر دیا ہے ۔ پرانے حلقے سے گزشتہ عام انتخابات میں نجف عباس خان سیال کامیاب ہوئے تھے ۔ اس بار ان کے بیٹے امیر عباس سیال نے میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے جبکہ صاحبزادہ امیر سلطان ، سابق ایم این اے صائمہ اختر بھروانہ، مولانا آصف معاویہ سیال اور صاحبزادہ محبوب سلطان نے بھی غیر علانیہ انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حلقے میں مولانا آصف معاویہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں