ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں معاوضہ نہیں لیتے بلکہ فلم کی کمائی سے ایک خاص شیئر حاصل کرتے ہیں۔
عامر خان نے بدھ کو اپنی 53 ویں سالگرہ منائی اور انہوں نے ہر سال کی طرح امسال بھی صحافیوں کو مدعو کیا اور ان کے ساتھ فلمی دنیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب بالی وڈ میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے معاوضے میں فرق سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشاف کیا اور بتایا کہ انہوں نے کئی سال سے فلموں کا معاوضہ لینا بند کردیا ہے بلکہ وہ فلم کی کمائی سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ان کا معاوضہ یا کمائی فلم کی کمائی پر منحصر ہوتی ہے، فلم جتنا زیادہ کمائے گی وہ بھی اتنا ہی زیادہ کمائیں گے، اگر فلم نہیں کمائے گی تو وہ بھی نہیں کمائیں گے۔

خیال رہے کہ عامر خان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے دنیا بھر سے 2100 کروڑ سے زائد جبکہ صرف چین سے 1200 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی تھی، اسی طرح ان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار نے بھی دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے سے زائد بٹورے تھے۔ عامر خان کی فلموں کی کمائی سے اگر ان کا حصہ 10 فیصد بھی نکالا جائے تو بھی یہ بہت بڑی رقم بن جاتی ہے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں