اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز)سی ای او ہیلتھ اتھارٹی مہار اختر بلوچ کاایکشن،غیرحاضر گائناکالوجسٹ کو وارننگ۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مہاراختر بگٹی بلوچ نے ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری میں لگائے گئے ہیلتھ کیمپ کا اچانک دورہ کیا۔جس کے دوران انہوں نے سہولیات کے لیے لگائے گئے سٹالز کامعائنہ کیا۔اس دوران
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ میں لگائے گئے کیمپ میں ابھی تک 370مریض کو چیک کیا جاچکا ہے،ہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک نئے میڈیکل ڈاکٹرکو ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری تعینات جبکہ ہسپتال میں تعینات گائناکالوجسٹ ڈاکٹرحمیرہ کواکثرغیرحاضر رہنے کے الزام وضاحت طلب کرتے ہوئےوارننگ جاری کی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹرزکی کمی کو جلدازجلدپورا کردیا جائے گا اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری.سی ای او ہیلتھ اتھارٹی مہار اختر بلوچ کاایکشن،غیرحاضر گائناکالوجسٹ کو وارننگ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں