فیصل آباد:شاپنگ مالز پرخواتین ٹرائی رومزمیں خفیہ کیمرے نصب،گرفتاری ہو گئی

فیصل آباد: (جھنگ تیز) خواتین شاپنگ مالز میں ٹرائی رومز استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں کیونکہ خفیہ کیمرہ سکینڈل کے بعد ایک اور تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
معروف برانڈ کے خواتین ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں کے سکینڈل کی گونج ابھی تھمی نہیں تھی کہ مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ فیصل آباد کے مزید 58 شاپنگ مالز میں بھی سیکڑوں چینجنگ رومز غیر محفوظ نکلے۔

ضلعی انتظامیہ کی چھ رکنی کمیٹی نے ٹرائی رومز کی انسپکشن رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی چینجنگ رومز کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جبکہ متعدد ٹرائی رومز کی دیواروں میں بھی سوراخ پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بعض برانڈز کے ٹرائی رومز کی چھتوں کی بناوٹ انتہائی پیچیدہ ہے۔ چند شاپنگ مالز میں چینجنگ رومز کو بطور کچن بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ انسپکشن کمیٹی فیصل آباد میں معروف برانڈ کے خواتین ٹرائی رومز میں خفیہ کیمروں سے ریکارڈنگ کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد بنائی گئی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو بھی حراست میں لیا تھا۔ کمیٹی نے اٹھاون شاپنگ مالز میں مختلف برانڈز کے ٹرائی رومز کی انسپکشن کی ہے۔

کمیٹی نے ٹرائی رومز کو محفوظ بنانے کیلئے سفارشات بھی مرتب کر لیں ہیں جن کے مطابق پیچیدہ ڈیزائن والی چھتوں کو سادہ بنانے کی ہدایت بھی کی ئی ہے۔

انسپکشن کمیٹی کے سربراہ احمر کیفی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ اعتراضات والے برانڈز کے ٹرائی رومز کا اچانک دورہ کیا جائے گا اور ہدایات نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں