لاہور (جھنگ تیز) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کے بعد اب نواز شریف نے بھی شادی رچا لی۔ لیکن یہ نواز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نہیں بلکہ شاد باغ لاہور کے ایک رہائشی ہیں ۔ شاد باغ لاہور کے رہائشی نواز شریف کے والد کا نام محمد شریف جبکہ ان کے بھائی کا نام بھی شہباز شریف ہے۔ نواز شریف کی شادی کی تقریب لاہور میں ہی منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کا نام عائشہ عمر ہے۔ نواز شریف کے والد محمد شریف نے شریف خاندان کی محبت میں اپنے بیٹوں کا نام نواز اور شہباز رکھا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں