اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز) سی ای او ہیلتھ جھنگ مہار اختر خان کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ'ہتک آمیز رویے اور گولی مارنے کے حکم پر صحافیوں کا سخت احتجاج۔ سی ای او کی وضاحت قبول نہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا سی ای او نے ایک روز قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا" خبریں کیوں لگ رہی ہیں غلط لوگ صحافی یہاں کیوں آتے ہیں انہیں روکو گولی ماردو میں ذمہ دار ہوں" اس بیان کے بعد گزشتہ روز سی ای او مہار اختر خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کیمپ کے افتتاح کیلئے دورہ کیا تو مقامی صحافیوں نے اس پر ان کے سامنے سخت احتجاج کرتے ہوئے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جس پر سی ای او مہار اختر خان نے وضاحت کی کہ" آپ کو غلط اطلاع دی گئی ہے میں نے صحافیوں کے بارے نہیں بلکہ ان مشتبہ افراد کی ٹانگ میں گولی مارنے کا حکم دیا جو ہسپتال کے حالات خراب کرنے اور فیمیل سٹاف کو چھیڑنے کیلئے آتے ہیں ایم پی اے میاں اعظم چیلہ اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر'ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ایم پی اے نے صحافیوں سے معذرت بھی کی تاہم صحافیوں نے سی ای او ہیلتھ کی وضاحت قبول نہ کرتے ہوئے محکمہ صحت اور ہسپتال کے نظام میں مبینہ خرابیوں و کرپٹ مافیا کی نشاندھی کرتے ہوئے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی جن کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے صحافیوں نے سی ای او مذکور کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری.سی ای او ہیلتھ جھنگ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ہتک آمیز رویہ، گولی مارنے کے حکم پر صحافیوں کا سخت احتجاج
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں