خامنہ ای شاہ ایران کے عبرتناک انجام کو سامنے رکھیں،ایرانی صدرکا انتباہ

تہران(جھنگ تیز،آن لائن)ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی رجیم کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے عوام کے دیرینہ مطالبات پر کان نہ دھرے توان کا انجام سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی طرح خوفناک ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انقلاب ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب آیت اللہ علی خمینی کے دورہ 1979ء تا1989ء کو بہترین عرصہ قرار دیا۔
انہوں نے اشارتا کہا کہ ایرانی بادشاہ نے عوام کی آواز پر لبیک کہنے کے بجائے اپنی آمرانہ پالیسی جاری رکھی جس کے نتیجے میں ایران میں ولایت فقیہ کے انقلاب کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اظہار رائے کی آزادی سے کسی صورت میں نہیں روکا جا سکتا۔ عوام کو تنقید اور احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔صدر روحانی نے کہاکہ ایران میں شاہی نظام کے خاتمے کا اصل محرک عوام کی آواز پر عدم توجہی تھی۔
حسن روحانی ملک کے بنیاد پرست حلقوں پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور ملک میں جاری احتجاجی تحریک کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاج پر سخت موقف اپنانے والے سپریم لیڈر کے ہاں اپنی قدر ومنزلت بڑھانے اور اپنے انتخاب کے وعدوں پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں