ایک اور زینب لٹ گئی ، خوفناک حقائق سے پردہ اٹھ گیا

منچن آباد(جھنگ تیز )موضع فدائی شاہ علاقہ گھمنڈ پور مےں غریب شخص کی 7 سالہ معصوم بچی کےساتھ زیادتی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری ریڈ کے بعد ملزم گرفتار کر لیا ،ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا ،ایس ایچ او کا عزم ،پولیس رپورٹ کےمطابق ایک غریب آدمی جو کہ فدائی شاہ میں پرچون کی چھوٹی سی دکان چلا تا ہے ، اس کے گھر کے عقب میں رفیق نامی ملزم نے اسکی بیٹی 7 سالہ (م) کو چارہ اٹھوانے کےلئے بلوایااور سرسوں کی فصل میں زبردستی نیچے گرالیا اور اس کے ساتھ زنا بالجبر کر تا رہا ،شور کی آواز سن کر متاثرہ بچی کا والد ،والدہ اور دیگر افراد بھاگ کر گئے جنہیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،تھانہ گھمنڈ پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچی کو فوری طور پر ڈاکٹری ملاحظہ کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منچن آباد لایا گیا ،بعد ازاں ملزم رفیق کو ریڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا پولیس نے موقع پر بھی دستیاب فرانزک شہادتیں اکھٹی کیں ،ایس ایچ او گھمنڈ پور شفاقت علی ڈھلوں نے میڈیا کو بتایا کہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی ،ملزم رفیق کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں