اٹھارہ ہزاری:تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا

اٹھارہ ہزاری :محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں مریضوں کی سہولت کیلئے ہیلتھ کیمپ لگایا گیا ہے جو کہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گاکیمپ کاافتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹراختر خان بلوچ اور مقامی ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ نے کیا اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کیمپ کا معائنہ کر کے وہاں مریضوں کے چیک اپ اور علاج معالجہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا فوکل پرسن ڈاکٹر نوید شہزاد نے انتظامات کے بارے بریفنگ دی ایم پی اے میاں اعظم چیلہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف صوبے کی عوام کو صحت کی سہو،لتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دے رکھی ہے اس پسماندہ علاقے میں ایسی سہولیات کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں اس ہسپتال میں روزانہ ایک ہزار مریض مستفید ہور رہے ہیں یہاں خواتین کیلئے گائنی بلاک کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے انہوں نے ہیلتھ کیمپ میں بہترین انتظامات پر سی ای او ہیلتھ اور ہسپتال عملے کی تعریف کی 
سی ای اوہیلتھ ڈاکٹراختر خان نے کہا کہ کیمپکے انعقاد کا بنیادی مقصد خطرناک امراض پر قابو پا کر لوگوں کی صحت کو بہتر بنانا ہے جھنگ پنجاب کا تیسرا بڑا ضلع ہے جہاں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لاہور سے ڈاکٹرز کی سپیشل ٹیم وجوہات کا جائزہ لینے اور چیک اپ کیلئے منگوائی گئی ہے انہوں نے کہا کیمپ میں ماں اور بچے کی صحت بنانے سمیت ہر قسم کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کونسلنگ ویکسینیشن اور ڈیٹا مکمل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپوں سے لوگوں میں صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کا بھی موقع ملا ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں