روڈوسلطان:مرغا چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا چھترول کے بعد پولیس نے حوالے

روڈوسلطان(محمد ساجد)مرغا چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا چھترول کے بعد پولیس نے حوالے، علی نامی چور نے چوک ہسپتال سے فقیر محمد کا قیمتی مرغا چوری کیا تو لڑکوں نے اسے پکڑ لیا، تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ روڈوسلطان چوک ہسپتال کے رہائشی فقیر محمد نے دیسی اصیل نسل کا قیمتی مرغا رکھا ہوا تھاجوکہ گھر سے باہر نکلا تو اوچ گل امام کا رہائشی علی نامی نوجوان نے اسے پکڑ لیا اور فرار ہونے لگا لیکن وہاں موجود چند لڑکوں نے اسے مرغا پکڑتے ہوئے دیکھ لیا اور اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا، مرغا چور پکڑے جانے پر عوام اکھٹی ہو گئی اور اسے شدیدتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس چیک پوسٹ روڈوسلطان کے حوالے کر دیا۔ پولیس مزید مصروف تفتیش ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں