اٹھارہ ہزاری:لائیو سٹاک اٹھارہ ہزاری کا عملہ ادویات فروخت کرنے لگا، حکومت پنجاب کی جانب سے مفت فراہم کی جانے والی ادوایات کے ”دام“ مقرر،

اٹھارہ ہزاری(خضر خان) لائیو سٹاک اٹھارہ ہزاری کا عملہ ادویات فروخت کرنے لگا، حکومت پنجاب کی جانب سے مفت فراہم کی جانے والی ادوایات کے ”دام“ مقرر، یہی دوائی اگر آپ میڈیکل سٹور سے لیں تو پانچ سو تک ملے گی، ہم آپ کو اتنی سستی دے رہے ہیں،پیسے وصول کرتے ہوئے عملہ کا موقف، میں فیلڈ میں ہوں بعد میں رابطہ کریں، ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اٹھارہ ہزاری کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے،حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ لائیو سٹاک کو کروڑوں روپے کی ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں تاکہ مویشی پال حضرات کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، لیکن لائیو سٹاک اٹھارہ زاری کے عملہ نے اعلیٰ افسران کی آشیر باد سے ان ادویات جو کہ حکومت کی طرف سے مفت فراہم کی جا رہی ہیں کے پیسے وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں، اور یہ کام انتہائی بے باکی سے کیا جا رہا ہے، ویٹرنری ہسپتال میں آنے والے لوگوں اگر مفت ادویات کا مطالبہ کریں تو ان کو کہا جاتا ہے کہ آپ اگر یہ دوائی میڈیکل سٹور سے لیں تو آپ کو پانچ سو تک دینے پڑیں لیکن ہم آپ کو سستی فراہم کر رہے ہیں، یہ کیا کم ہے پیسے نہ دینے پر نہ تو جانور کا چیک اپ کیا جاتا ہے نہ ہی دوائی فراہم کی جاتی ہے، کرپشن میں ویٹرنری اسسٹنٹ روڈوسلطان ناصر بے تاج بادشاہ ہے اوردھڑلے سے پیسے وصول کرتا ہے، جب اس بارے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں فیلڈ میں ہوں جس کی وجہ سے آپ کو موقف نہیں دے سکتا آپ پھر کسی وقت رابطہ کر لیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کا قبلہ درست کیا جائے۔۔۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں