شورکوٹ: جنگل میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع۔ سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا

شورکوٹ  (نمائندہ جھنگ تیز)مسلح افراد کی اطلاع پر جنگل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگل میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع پر سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا، جس میں سرکل شورکوٹ، سرکل وریام والا اور سرکل تھانہ کینٹ کے پولیس اہلکاروں سمیت ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ ڈی پی او جھنگ کے حکم پر آپریشن کی سربراہی ڈی ایس پی شورکوٹ مہر سعید نے کی۔ جنگل کو 5گھنٹے تک گھیرے میں رکھا گیا مگر مسلح افراد کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں