جھنگ:گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے شکر گنج شوگر ملز کا دورہ کیا۔پرمٹ اور ادائیگیوں کی رسیدیں چیک کیں

جھنگ(جھنگ تیز)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے شکر گنج شوگر ملز کا دورہ کیا۔ مختلف محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں سے ملاقات کر کے گنے کی سپلائی کے پرمٹ اور ادائیگیوں کی رسیدیں چیک کیں اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ملز انتظامیہ سے کہا کہ وہ بوائلر، کانٹا اور دیگر متعلقہ مشینری کو محفوظ انداز میں چالو رکھیں اور گنے کے سرکاری طور پر مقررہ نرخ 180 روپے فی من کے حساب سے ادائیگیوں کی رسیدیں جاری کریں اور کاشتکاروں سے وزن میں ناجائز کٹوتی نہ کی جائے ۔ انہوں نے شوگر ملز کے گیٹ پر گنے کی ٹرالیوں کیلئے بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور وہاں موجود کسانوں کی سہولت کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کم وزن کی شکایات اور ادائیگیوں میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کسانوں کے مفاد میں مڈل مین اور ان کے سرپرستوں کو جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں