جھنگ:زہریلہ دودھ پینے سےایک ہی خاندان کے چار افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ریسکیو ذرائع

جھنگ (جھنگ تیز)زہریلا دودھ پینے سے ماں تین بیٹیوں سمیت ہسپتال پہنچ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا روڈ پر آدھیوال چوک کے رہائشی مظفر کی اہلیہ 30سالہ صائمہ اور تین بیٹیوں 16سالہ خدیجہ، 14سالہ ثمینہ اور 10سالہ سدرہ نے دودھ پیا، جو زہریلا نکلا، جس کے نتیجہ میں ان کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو 1122نے انہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں