ارشد خان کی شوبز میں دوبارہ انٹری

لاہور (جھنگ تیز) 2016ء میں سماجی رابطے کی سائٹ پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے ارشد خان عرف چائے والا نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی۔ارشد کی شخصیت نے جہاں پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا وہی بالی وڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
یہ بھی کہا گیا ارشد خان کے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں نے ان کے شوبز سے وابستہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔ارشد خان ایک بار پھر شوبز کا حصہ بن گئے ہیں، کچھ روز قبل انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے کیا۔انہوں نے ملتان آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے عورتوں کے حقوق پر بنے ڈرامے میں پرفارمنس دی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں