ریس تھری میں جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

فلم میں میں بولی وڈ سلطان سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے
ممبئی (جھنگ تیز)بولی وڈ کی معروف ایکشن سیریز فلم 146ریس145 کی آنے والی تیسری فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی خبروں میں ہے، کیوں کہ پہلی بار اس فلم میں سلمان خان ایکشن میں نظر آئیں گے۔146ریس تھری145 کی شوٹنگ کا آغاز تو نومبر 2017 سے کردیا گیا تھا، تاہم اب فلم کے ڈائریکٹر نے اس کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں بولی وڈ سلطان سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا نے 146ریس تھری145 کی پہلی جھلک ٹوئیٹ کی، جس میں جیکولین فرنانڈس کی ایک آنکھ کی جھلک کے باعث تصویر وائرل ہوگئی۔ریمو ڈی سوزا نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ اب ریس تھری کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی، جہاں فلم کی شوٹنگ کو مکمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ریس کی پہلی 2 فلموں میں مرکزی کردار بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان نے ادا کیا، اس سیریز کی پہلی فلم 2008 اور دوسری 2013 میں آئی تھی۔
اب سیریزکی تیسری فلم بننے جا رہی ہے، جس میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان ایکشن میں نظر آئیں گے، جب کہ اس بار فلم کے ڈائریکٹرز کو بھی تبدیل کرکے ریمو ڈی سوزا کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ریس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایت کاری عباس برما والا اور مستان برماوالا نے دی تھیں، جنہیں عباس مستان کہا جاتا ہے۔سیریز کی تیسری فلم میں جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ اس فلم میں انیل کپور کی جگہ بوبی دیول کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں