ممتازادیبہ بانوقدسیہ کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

لاہور(جھنگ تیز)اردو ناول امربیل اور راجہ گدھ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ناول نگار ، افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو بھارت میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور تقسیم ہند کے بعد لاہور آگئیں۔اردو ادب سے بے حد لگاﺅ کے باعث انہوں نے اردو میں متعدد ناول لکھے جن میں ان کا 145راجہ گدھ146 اور 145امر بیل146 اس قدر مشہور ہوا کہ ان کا نام بہترین ناول نگاروں میں شامل کیا جانے لگا۔
بانو قدسیہ اسٹیج شو اور ٹیلی ویژن کے لیے بھی پنجابی اور اردو زبان میں ڈرامہ اسکرپٹ لکھے ، ان کے مشہور ڈراموں می پیا نام کا دیا145فٹ پاتھ کی گھاس145آدھی بات اور دیگر شامل ہیں۔ان کی بہترین تحریروں اور اردو ادب میں بہترین کارکردگی پر 1983 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز اور 2010 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا 145 انہوں نے 2012 میں کمال فن کا ایوراڈ بھی اپنے نام کیا۔بانو قدسیہ شدید علالت کے باعث 4 فروری 2017 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں اردو ادب میں ان کے خلا کو کوئی پرنہیں کرسکتا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں